نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) امریکی تفتیشی بیورو ایف بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کی بیوی سنندہ پشکر کی موت پلوٹو نیم یا کسی دوسرے تابکار مادے کی وجہ سے نہیں ہوئی تھی۔
دہلی پولیس کو سنندہ پشکر
کی پراسرار موت کے سلسلے میں ایف بی آئی کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔
دہلی پولیس کے کمشنر بی ایس بسی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئی کی طرف سے ابھی تفصیلی رپورٹ نہیں ملی ہے، لیکن ہمیں ای میل کے ذریعہ ایک رپورٹ مل گئی ہے۔